پنجاب کے اکثر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں، سردی کی شدت میں اضافہ

جمعرات, 21 جنوری 2016 09:57

پنجاب کے اکثرعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی۔ شمالی علاقوں میں آج مطلع صاف رہےگا۔ 

  پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں شدید دھند چھائی رہی۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال کو بھی دھند نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ شیخوپورہ، قصور اور پاکپتن میں بھی دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چند روز تک جاری رہے گی۔ دھند کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھے گی۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں روزانہ صبح کے وقت دھند کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ ڈی آئی خان، بنوں اور ملحقہ علاقوں میں بھی شدید دھند کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں آج مطلع صاف رہے گا۔ 

Read 262 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto