آف شور کمپنیوں کے مالکان حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کی دستخط شدہ دستاویزات بھی منظرعام پر آ گئیں

ہفتہ, 14 مئی 2016 18:07

لاہور: آف شور کمپنیوں کے مالکان وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور صاحبزادی مریم نواز کی دستخط شدہ دستاویزات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی  نے اپنی رپورٹ میں ان دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ مریم نواز کے نام دو کمپنیاں، نیسکو لمیٹڈ اور نیلسن انٹرپرائز لمیٹڈ ے جبکہ تیسری آف شور کمپنی کومبر گروپ اینڈ کارپورٹیڈ ہے جس کی ملکیت میں حسین نواز بھی مریم نواز کے ساتھ شریک ہیں جبکہ چوتھی آف شور کمپنی ہینگون پراپرٹی ہولڈنگز لمیٹڈ ہے جو حسن نواز کے نام پر ہے۔ ان آف شور کمپنیوں سے متعلق حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کی دستخط شدہ دستاویزات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں ۔

کمپنیاں سامنے آنے پر حسین نواز کا موقف تھا کہ یہ ان کی محنت کی کمائی ہے ، کوئی کرپشن نہیں کی جبکہ بیرون ملک رہنے کی وجہ سے پاکستان میں گوشوارے جمع کرانا ضروری نہیں ہے۔

Read 835 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto