آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال

پیر, 16 مئی 2016 14:29

بیجنگ: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات بھی کی۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں آرمی ہیڈکوارٹر میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف چین کی اعلی سیاسی شخصیات کے علاوہ فوج کی دیگر اعلی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں ممالک کے عسکری سربراہان کے درمیان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کے علاوہ دونوں افواج کے درمیان تعاون بڑھانے، مختلف تیکنیک اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read 282 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto