عمران خان پارلیمنٹ کو جوابدہ‘ وزیراعظم بھی جواب دیں: شاہ محمود قریشی

پیر, 16 مئی 2016 15:18

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم آج قومی اسمبلی میں مہذبانہ طریقے سے کارروائی کرانا چاہتے ہیں اور خواہشمند ہیں کہ وزیراعظم ہمارے سات سوالات کا جواب دیں۔ وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان بھی پارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ ہیں۔ اگر کمیشن بنا تو عمران خان ان کے سامنے بھی صفائی پیش کریں گے۔ کمیشن ایک شخصیت کے لئے نہیں ہو گا۔ کمیشن ایک ضرورت ہے باقی چار سو لوگ بھی تو کمیشن کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا سپیکر ایاز صادق کے ساتھ اپوزیشن کی ایک نشست ہوئی تھی۔ سپیکر ریفری کے طور پر کردار ادا کریں گے لیکن صورتحال حکومت کے رویے کی وجہ سے تبدیل ہو سکتی ہے۔ آج کا اجلاس بہت اہم ہے‘ پورے پاکستان کی نظریں پارلیمنٹ پر ہیں۔

انہوں نے کہا انٹرنیشنل کانفرنس میں جان کیری نے بھی دہشت گردی اور کرپشن کو ایک ترازو سے تول دیا۔ پاکستان کو دہشت گردی اور کرپشن دونوں کا سامنا ہے۔ ہم نے تو پہلے بھی کہا تھا کہ قانون سازی درکار ہو گی۔

Read 280 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto