کراچی پولیس نے ایئرپورٹ پرحملے کا منصوبہ ناکام بنادیا

جمعہ, 22 جنوری 2016 11:48

 پولیس اور رینجرزنے ایئرپورٹ پرحملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ائیرپورٹ کے اطراف آپریشن کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

انچارج سی ٹی ڈی ملیر علی رضانے میڈیا کو بتایا کہ گیارہ ملزمان کو حساس ادارےکی اطلاع پرمحمدخان کالونی اتحادٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، گرفتارملزمان میں کالعدم تنظیم کے دواہم کمانڈربھی شامل ہیں۔

علی رضا کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشتگردوں سےملنے والے تحریری موادسےپتہ چلاہےکہ وہ شارع فیصل پرکسی بھی سرکاری عمارت پرقبضہ کرکےایئرپورٹ پرحملہ کرناچاہتےتھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ائیرپورٹ کے قریب کھوسہ گوٹھ میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Read 151 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto