متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس، ایم کیوایم ارکان ایک مرتبہ پھر شریک نہ ہوئے

بدھ, 18 مئی 2016 10:52

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں ایوان کی کارروائی سے متعلق حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

 قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے چیمبر میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ عوامی اور دیگر جماعتوں کے رہنما اور ارکان شریک ہیں۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں آج کی کارروائی سے متعلق حکمت عملی تیار کی جارہی ہے اور اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن رہنما اور ارکان اکٹھے اسممبلی میں جائیں گے۔ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان ایک مرتبہ پھر شریک نہیں ہوئے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کے رہنماؤں کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں منایا جائے گا۔

Read 405 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto