خورشید شاہ سرے محل کی کہانی اپنی زبانی سنائیں، کپتان بتائیں کہ وہ اور ان کے ساتھی کروڑ پتی کیسے بنے: رانا ثنا اللہ

بدھ, 18 مئی 2016 13:13

لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے اپوزیشن کو اپنے سات سوال پیش کر دئیے۔ کہتے ہیں خورشید شاہ سرے محل کی کہانی اپنی زبانی سنائیں۔ عمران خان بتائیں کہ وہ اور ان کے ساتھی کروڑ پتی کیسے بنے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے خورشید شاہ، عمران خان سے تین، تین جبکہ اعتزاز احسن سے ایک سوال کا جواب مانگ لیا۔ خورشید شاہ سے پوچھا کہ سرے محل، سوئٹزرلینڈ کے اکائونٹس کی تفصیلات اور میٹر ریڈر سے کئی ایکڑ اراضی کا مالک بننے کا نسخہ کیمیا ہمیں بھی بتا دیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان بتائیں جہانگیر ترین نے قرضے معاف کروائے یا نہیں۔ علیم خان نے انتیس لاکھ میں پچاس کروڑ کی پراپرٹی کیسے خریدی؟ آف شور کمپنی پر جھوٹ کیوں بولا؟

وزیر قانون پنجاب نے اعتزاز احسن سے جواب مانگا کہ انہوں نے ایل پی جی کوٹے اور ہاﺅسنگ اسکیم والوں سے کتنی فیس وصول کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سات سوالوں پر اپنا مؤقف دیا اب اپوزیشن سوالوں کا جواب دے۔

Read 334 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto