مصری طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونیوالی فضائی میزبان کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

جمعہ, 20 مئی 2016 20:11

قاہرہ: مصری طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والی فضائی میزبان کی ڈوب کر مرنے کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔

عرب ویب سائٹ العربیہ کے مطابق مصر کی  فضائی میزبان سمرعزالدین اکثر و بیشتر اپنے دوستوں سے کہا کرتی تھی کہ اس کی موت پانی میں ڈوب کر ہوگی تاہم ان کے ساتھی ان باتوں کو مذاق میں ٹال دیتے تھے۔ یہی نہیں  سمر عزالدین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک فرضی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ وہ سمندر میں کھڑی ہے اور اس کے پیچھے جہاز پانی میں ڈوب رہا ہے۔

واضح رہے کہ 18 اور 19 مئی کی درمیانی شب پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے مصری ایئر لائن کا طیارہ بحیرہ روم میں یونان کے ایک جزیرے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت 66 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Read 8737 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto