ٹریفک پولیس آفسر کی لاش کا معمہ حل ہوگیا

جمعہ, 27 مئی 2016 10:06

ٹریفک پولیس کے اہلکار کی ملنے والی پرتشدد لاش کا معمہ حل ہوگیا،مقتول کو تیسری اہلیہ نے اپنےدوست کے ساتھ مل کر ہتھوڑوں کے وار سے قتل کیاتھا.

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گذشتہ روز ناگن فلائی اوور کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ سے ملنے والی ٹریفک پولیس کے اہکار سلیم کی پرتشد لاش کا معمہ حل ہوگیا.مقتول پولیس افسر ناظم آباد میں واقع ڈرائیونگ لائنسس برانچ میں تعینات تھا.

ایس پی ثاقب ابراہیم نے بتایا کہ مقتول اہلکار کو اس کی تیسری اہلیہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا تھا.

ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو مقتول کی تیسری اہلیہ پر شک گزرا تو اسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تو ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا.

واضح رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ سندھ سسہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے

Read 333 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto