تارکین وطن کی کشتی اُلٹنے سے تیس افراد ہلاک

جمعہ, 27 مئی 2016 11:34

تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں الٹنے سے تیس افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ 100 مسافروں کو بچا لیاگیا.

تفصیلات کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز 22 آپریشن کرکے چار ہزار تارکین وطن کو بچایاگیا، جبکہ رواں ہفتے پیر کے روز سے اب تک دس ہزار تارکین وطن کی جانیں بچائی گئی ہیں.

دوسری جانب لیبیا کے کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا تھا انہوں نے چھ کشتیوں کو مغربی ساحل جانے سے روک لیا جن میں سات سو پچاس افراد سوار تھے، جبکہ چار لاشیں بھی برآمد کرلی گئی.

یاد رہے کہ شام میں خانہ جنگی،اور مشرق وسطیٰ میں مذہبی اور فرقہ وارانہ تنازعات سے بچنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پورپی بندرگاہوں کا رخ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے مطابق گذشتہ سال تین ہزار سات سو مہاجرین یورپی ممالک تک پہچنےکی کوشش میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے میں یہ دوسر بڑا واقعہ ہے اس سے قبل اطالوی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک بزار افراد کواطالوی کوسٹ گارڈ کی جانب سے بچالیا گیا تھا.

Read 554 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto