بھارتی فلم انڈسٹری میں لڑکیوں سے ایسی فرمائشیں سن کر ہی پاؤں سے زمین نکل جائے :ریچا چڈا

پیر, 30 مئی 2016 03:22

نئی دہلی: بالی ووڈ کی بولڈ ترین اداکارہ ریچا چڈا کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی نئی لڑکیوں کو اس میدان میں قدم جمانے کے لئے ایسے ایسے ’’پاپڑ بیلنے ‘‘پڑتے اور اس سے ایسی ایسی فرمائشیں کی جاتی ہیں کہ پہلی مرتبہ تو ایسا محسوس ہوتا کہ قدموں سے زمین ہی نکل گئی ہو۔’ بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈا نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اور خود سے جڑے کئی راز کھولتے ہوئے کہا کہ ایک عورت جو مضبوط اور طاقتور کردار کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھتی ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ کامیاب ہونے کے لئے انڈسٹری کے مطابق ’’اپنے جسم‘‘ میں تبدیلی لاؤ،کبھی کہا جاتا ہے کہ اپنا وزن بڑھاؤ اور کبھی کہا جاتا ہے کہ اپنا وزن کم کر لو ،کبھی ناک کو ٹھیک کرنے کو کہا جاتا ہے

اور کبھی ہونٹوں کو موٹا۔ بولڈ اداکارہ نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ اس کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں تو نئی آنے والی لڑکی سے ڈیمانڈ کی جاتی ہے کہ اپنے ’’نسوانی حسن‘‘ میں اضافہ ترقی اور کامیابی کے لئے ناگزیر ہے۔ریچا چڈا کا کہنا تھا کہ بالوں کو چھوٹا بڑا کرنے ،انہیں مختلف رنگوں میں رنگنے کے علاوہ ایسی بھی کئی فرمائشیں کی جاتی ہیں کہ جسے سن کر ہی جسم سن ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب مجھے ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑا تو مجھے ایسا لگے جیسے کسی نے لوہے کی بڑی سی گیند میرے سر پر زور سے دے ماری ہو

Read 5094 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto