آئیفا نامزدگیاں، باجی راؤ مستانی سب سے آگے

پیر, 30 مئی 2016 03:50

ممبئی: ہندوستان کے سب سے بڑے ایوارڈز انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) کا انتظار بالی ووڈ کی ہر شخصیت کو رہتا ہے اور اب اس کی نامزگیاں سامنے آگئی ہیں۔ اس سال کے ایوارڈز میں گزشتہ سال کی ریلیز فلم 'باجی راؤ مستانی' اور 'بجرنگی بھائی جان' کافی آگے نظر آئیں۔ فلم 'باجی راؤ مستانی' 8 زمروں میں نامزد ہوئی جس میں بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار شامل ہیں جبکہ 'بجرنگی بھائی جان' کو 7 نامزگیاں دی گئی ہیں۔ دپیکا پڈوکون کی ایک اور کامیاب فلم 'پیکو' کو بھی اس ایوارڈ شو میں 6 مختلف زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔ 'باجی راؤ مستانی' اور 'بجرنگی بھائی جان' کے علاوہ فلم 'پیکو'، 'تلوار' اور 'تنو ویڈز منو' کو بہترین فلم کے زمرے میں نامزدگی حاصل ہوئی۔ دپیکا کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑا، شردہا کپور اور کنگنا رناوٹ بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے مدمقابل ہیں۔ اس سال کے ایوارڈ شو سپین میں منعقد کیے جائیں گے جس کی میزبانی اداکار فرحان اختر اور شاہد کپور کرنے جا رہے ہیں

Read 2635 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto