فرانس میں طوفانی بارشوں نےسیلابی صورتحال پیداکردی

اتوار, 05 جون 2016 08:42

فرانس میں طوفانی بارشوں نے سیلابی صورتحال پیداکردی،دریاوںمیں پانی کی سطح چھ میٹر تک بلند ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق فرانس میں گذشتہ چند روز سےجاری بارشوں نےدریاوں میں سیلابی صورتحال پیداکردی ہے،دریاوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےاور پانی کی سطح معمول سے چھ میٹر تک بلند ہوگئی ہے.

محکمہ موسمیات نے فرانس میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے،جس کی وجہ سے دریاوں کی سطح میں مزید اضافے کا خدشہ ہے.

گذشتہ دنوں فرانس میں شدید بارشوں کےبعد کئی شہروں میں سیلاب کےباعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں تھی،
سیلاب کی وجہ سےمواصلاتی نظام بری طرح متاثرہواتھا.

دارلحکومت پیرس کےساتھ گزرنےوالےدریائے سین میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کےبعدپیرس کی زیر زمین میٹروکوبند کردیاگیاتھا.

واضح رہے کہ فرانس کےکئی قصبوں کو سیلاب کےباعث آفت زدہ قراردےدیاگیاتھا،یورپ میں شدیدبارشوں کےباعث دس افراد ہلاک ہوچکےہیں.

واضح رہے کہ جرمنی میں طوفانی بارشوں کےبعد اب تک نو افرادجاں بحق ہوچکے ہیں،محکمہ موسمیات نے فرانس،بیلجئیم،جرمنی ،جنوبی پولینڈ،رومانیہ، مالدووا،یوکرین آسٹریاسمیت یورپ کےدیگرممالک میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے.

Read 407 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto