ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کو کوریج کرنے سے روک دیا

بدھ, 15 جون 2016 00:29

ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ پراپنی انتخابی مہم کے پروگرام کی کوریج کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے بعد امریکی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، ٹرمپ نے جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو اپنی انتخابی مہم کی کوریج کرنے سے روک دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی کوریج جاری رکھیں گے جبکہ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں اورلینڈو حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف نفرت سے بھرپورتقریروں کاسلسلہ جاری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں حملے نے ثابت کردیا کہ مسلمانوں پرپابندی کا مطالبہ درست ہے۔

اورلینڈوحملے کے بعد نیو ہمشائر میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے اعلان کیا کہ صدر بنا تو ان ممالک کیلئے امیگریشن پالیسی معطل کردوں گا، جن ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد ماضی میں امریکا کیخلاف دہشتگرد حملوں میں ملوث رہ چکےہیں۔

ٹرمپ کی اسلام دشمنی پردلائی لامہ بھی خاموش نہ رہ سکے، دلائی لامہ نےکہاکہ اسلام کودہشت گردی نہیں جوڑاجا سکتا

Read 548 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto