ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرار؛ تربت میں پارہ 46 تک چھوگیا

بدھ, 15 جون 2016 19:58

ملک کے بیشتر اضلاع میں صبح سے ہی موسم گرم اور خشک رہا جب کہ ملک کے کئی اضلاع میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ  سے زائد تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے مختلف علاقوں میں موسم  بدستورخشک اورگرم رہا جب کہ ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج رات راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور،سرگھودھا، فیصل آباد، پشاور،مردان اور کوہاٹ سمیت ملک کے بالائی علاقے مالاکنڈ ڈیویژنز،فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہرکیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سب سے زیادہ  درجہ حرارت تربت میں 46 ، بے نظیر آباد میں 44، سکھر 43، بہاولنگر، بھکر، نوپور تھل، اوکاڑہ، ساہیوال 42، قصور،جہلم 41، بہاولپور،فیصل آباد، گجرات،جھنگ، جوہر آباد،خان پور،لیہ،منگلہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 40، راولپنڈی، پنجگور،ملتان، ڈی جی خان 39، سیدو شریف، سیالکوٹ 38، گوادر 36،چترال،گلگت 35 جب کہ کراچی میں 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور جب کہ سندھ کے مختلف شہروں حیدر آباد، کراچی، سکھر اور میرپورخاص ڈویژنوں میں بھی تیز ہواوں کے چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

Read 383 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto