پشاور: اسکول سے گزرنے والے بجلی کے تار طالبات کے لیے خطرہ

بدھ, 06 جنوری 2016 12:31

پشاور… پشاور کے بیری باغ میں لڑکیوں کا ایک اسکول ایسا بھی ہے۔ جس میں پڑھنے والی طالبات کی زندگیوں کو اسکول کے اندر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

یکہ توت کے علاقہ بیری باغ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کے بیچوں بیچ گزرنے والی اس 11ہزار وولٹیج کی لائن نے بچیوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔یہ پول اسکول بننے سے پہلے یہاں موجود تھا اور اسکول تعمیر کرنے والوں نے اس کو ہٹائے بغیر اس کے ارد گرد اسکول بنا دیا ۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی توسیع کے لئے تعمیراتی کام اس ٹرانسمیشن لائن کی وجہ سے رکا ہوا ہےاور وہ بچیوں کو سخت گرمی اور سردی کے موسم میں بھی کھلے آسمان تلے بٹھا کر پڑھانے پر مجبور ہیں۔

سرکاری حکام کی غفلت کا نقصان قوم کی بچیاں بھگت رہی ہیں اور ان کی تعلیم کے ساتھ صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔سردی کا شدید موسم اور بجلی کی 11ہزار لائن کی تار ،دونوں ہی ان معصوم طالبات کے سر پر مسلسل خطرے کی صورت میں لٹک رہی ہیں 

Read 958 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto