میک کلینیگن آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر

جمعرات, 28 جنوری 2016 16:11

 

پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں اننگ ختم ہونے سے ایک گیند قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر انور علی کی گیند ان آنکھ پر جا لگی تھی جسک ے باعث فریکچر ہو گیا تھا۔

وہ اس انجری کے سبب ناصرف میچ میں باؤلنگ سے محروم رہے بلکہ سیریز کے بقیہ میچوں سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ انہیں انجری سے نجات پانے میں کم از کم دو ہفتے لگیں گے۔ ہم جتنا سوچا تھا، فریکچر اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میک کلینیگن نے ہمارے لیے ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کھیل پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل صحتیاب ہو جائیں گے۔

میک کلینیگن کی آج کاسمیٹک سرجری ہو گی حالانکہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا تھا کہ سرجری جمعے کو ہو گی۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز تین سے آٹھ فروری تک کھیلی جائے گی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز آٹھ فروری سے ہو گا لیکن نیوزی لینڈ ی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 15 فروری سے شروع ہونے والے دوسرے راؤنڈ سے کرے گی۔

Read 599 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto