ویلز کی تاریخی فتح، فیورٹ بیلجیئم آؤٹ

ہفتہ, 02 جولائی 2016 02:37

یورو2016 کےدوسرے کواٹر فائنل میں ویلز نے بیلجیئم کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔

یہ پہلا موقع ہے جب ویلز نے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔

یورپ کے بڑے کلبوں میں کھیلنے والے سٹار کھلاڑیوں پر مشتمل بیلجیئم کی ٹیم نے کھیل کا آغاز انتہائی شاندار انداز میں کیا اور میچ کےابتدائی لمحات میں ہی ویلز کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔بیلجیئم کے نینگولن نے میچ کے 13ویں منٹ میں خوبصورت گول کر کے بیلجیئم کو میچ میں برتری دلوا دی۔

ویلز کی ٹیم گول کے خسارے کے باوجود سنھبل کر کھیلتی رہی اور بیلجئیم کے گول پر بار بار حملے کیے اور بالآخر 31ویں منٹ میں کپتان ایشلی ولیئم نےکارنر پر خوبصورت ہیڈر سے گول کر میچ برابر کر دیا۔میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔

دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہوئے بیلجیئم نے مڈفیلڈر کریسکو کو تبدیل کر کے ماروان فلینی کو میدان میں اتارا۔ دوسری جانب ویلز نےدوسرے ہاف میں عمدہ کھیل کو جاری رکھا اور 55ویں منٹ میں رابسن کانو نے شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلوا دی۔

ویلز نے ایک برس پہلےیوروکپ کے کوالیفائنگ میچ میں بیلجیئم کو ایک صفر سے ہرا دیا تھا۔ویلز نے کواٹر فائنل میں بیلجیئم کو ہرا کر اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک کوالیفائی کیا ہے۔

ویلز نے 58 برسوں بعد کسی بڑے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور اس کا سہرا اس کے سٹار کھلاڑی گیرتھ بیل پر ہے جنھوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ویلز کی جانب سے کیے جانے والے کل گیارہ گولوں میں سے سات گول کیے اور وہ یورو 2016 میں ابھی تک تین گول کر چکے ہیں۔

Read 281 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto