داعش نے شام کے 4 مشہور فٹ بالرز کے سر قلم کردیئے

ہفتہ, 09 جولائی 2016 02:41

دمشق: داعش کے جنگجوؤں نے  کردوں کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے  شام کے چار مشہور فٹ بالرز کے سر قلم کردیئے۔

داعش نے  اسامہ ابو کویت، احسان الشوویخ، نہاد الحسن اور احمد اواخ کو کرد تنظیم  کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جن کے  شامی علاقے رقعہ میں لوگوں کی موجودگی میں سر قلم کردیئے گئے، کھلاڑیوں کا تعلق فٹ کلب  ’’الشباب‘‘ سے تھا،قتل کے بعد داعش نے تمام کھلاڑیوں کی تصاویر کو ٹویٹر پر شیئر کیا اور فٹبال کا لباس بھی دکھایا جب کہ اس سے قبل  داعش فٹ بال کو غیر شرعی کھیل بھی قرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے 2 سال قبل رقعہ میں ہی عراق اور اردن کا فٹ بال میچ دیکھنے والے 13  لڑکوں کو بھی قتل کردیا تھا ۔

Read 4568 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto