برطانوی خاتون پر دولت اسلامیہ سے تعلق کا جرم ثابت

ہفتہ, 30 جنوری 2016 16:40

لندن (آئی این پی )برطانوی خاتون ترینہ شکیل جو اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ شام گئی تھیں، شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی رکنیت کی مجرم قرار پائی ہیں۔ 26 سالہ برطانوی خاتون پر خود ساختہ خلافت سے واپسی پر فرد جرم عائد کی گئی ۔ برمنگھم سے تعلق رکھنے والی ترینہ شکیل کو ٹوئٹر پر پیغامات کے ذریعے دہشت گردی کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کا مجرم بھی ٹھہرایا گیا ہے۔ وہ ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔ تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ شام گئی تھیں۔ برمنگھم کراؤن کورٹ میں دو ہفتے کی سماعت کے بعد، ججز نے ان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ان کی خواہش صرف شرعی قانون کے زیر اثر علاقے میں رہنے کی تھی۔ ججز نے انھیں ان کے وہ ٹویٹس، پیغامات اور تصاویر دکھائیں جن میں دولت اسلامیہ کے نشان والی تصاویر بھی شامل تھیں اور انھوں نے ’ہتھیار اٹھانے‘ کا مطالبہ کیا تھا۔ ترینہ شکیل اکتوبر 2014 میں خفیہ طور پر شام چلے گئی تھیں جہاں سے انھوں نے تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں ان کے بیٹے کے سر پر دولت اسلامیہ کا جھنڈا بندھا ہوا بھی دکھایا گیا تھا۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ ’ہیٹ‘ یا ٹوپی پسند کرتا ہے۔ ترینہ شکیل کے وکلا کی جانب سے دلائل پیش کیے گئے کہ وہ اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ شام اس لیے گئی تھیں کہ وہ ’ناخوش خاندانی زندگی‘ سے فرار چاہتی تھیں۔

Read 152 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto