'ٹیم کو اعتماد دینے والے شخص کی ضرورت

منگل, 02 فروری 2016 14:35

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب بلے باز یونس خان نے 

 گفتگو میں ٹیم کی پے درپے شکستوں پر الزامات کی بوچھاڑ سے باہر نکل کر کھلاڑیوں کو اعتماد دینے پر زور دیا۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ "قومی ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کامیاب اور مقبول کوچ تھے کیونکہ وہ ہر کھلاڑی سے مختلف انداز میں پیش آتے تھے"۔

انہوں نے ٹیم انتظامیہ کے کردار کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو صرف ایک ایسے آدمی کی ضرورت ہے جو انھیں مکمل اعتماد دے. "اب وقت ہے کہ ہم ہر شکست کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ بند کردیں، ہر کھلاڑی کو احترام دینے کی ضرورت ہے، شکست کے بعد ایک یا دو کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا"۔

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) میں ان کے کردار کے حوالے سے سابق کپتان نے کہا کہ انھیں لیگ کے سفیر یا چیئرمین کے مشیر جیسے عہدوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔

واضح رہے یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے 2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتا تھا تاہم ملکی تاریخ کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی کسی بھی ٹیم میں انھیں جگہ نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ"لوگوں کی جانب سے بے حد پیار اور احترام ملنے کے بعد میں ایسی چیزوں کے لیے فکرمند نہیں ہوتا"۔

ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جس طرح 2009 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے اسی طرح ون ڈے سے بھی علیحدہ ہونا چاہتے تھے لیکن اس کے لیے طویل عرصہ انتظار کرنا پڑا۔

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز کی طویل عرصے بعد انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی ہوئی تھی تاہم انھوں نے محض ایک میچ کھیل کر ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

یونس خان نے کہا کہ "جب میں سمجھوں گا کہ یہ صحیح وقت ہے میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی کنارہ کش ہو جاؤں گا"۔

یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جاوید میانداد کے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیاتھا، تجربہ کار بلے باز کو ٹیسٹ کرکٹ میں 31 سنچریوں اور 30نصف سنچریوں کی مدد سے 9 ہزار 116 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

 

Read 311 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto