فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کی میڈیکولیگل رپورٹ جاری

منگل, 02 فروری 2016 20:24

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نجکاری کے خلاف کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس کے باہر ہڑتال کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کی ابتدائی میڈیکولیگل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔نجی نیوز چینل  کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو ایک ایک گولی لگی ۔ہڑتال میں شامل عنایت رضا کو سینے میں ایک گولی لگنے سے اور سلیم اکبر کے پیٹ میں گولی لگنے سے موت واقع ہوئی۔ایم ایل رپورٹ میں کہا گیا کہ عنایت رضا کو مردہ حالت میں ہسپتال لا یا گیا ،سلیم اکبر کے پیٹ میں سامنے سے گولی ماری گئی جو ان کے جسم کے آر پار ہو گئی ۔

Read 320 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto