شمالی سیاچن میں 10 انڈین فوجی ہلاک

بدھ, 03 فروری 2016 16:46

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاچن گلیشیئر کے شمالی حصے میں جموں و کشمیر کے قریبپر بھارتی فوجی کیمپ پر برفانی تودہ گرگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے 10 بھارتی فوجی ملبے تلے دب گئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کرنل ایس ڈی گوسوامی کا کہنا ہے کہ 19 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج گشت کررہے تھے کہ ان پر برفانی تودہ آگرا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 جوان ملبے تلے دب گئے ہیں۔ آرمی اور ایئرفورس کی ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید سردی میں برفانی تودوں کا گرنا اور درجہ حرارت کا منفی 60 ڈگری سے نیچے چلے جانا معمول کی بات ہے۔ اس سے پہلے بھی جنوری کے مہینے میں 4 بھارتی فوجی تودہ گرنے سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پچھلے سال بھی لداخ کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 2012 میں سیاچن پر پاکستانی فوجیوں پر برفانی تودہ گرگیا تھا جس کے نتیجے میں 124 فوجی جوان اور 11 سویلین شہید ہوگئے تھے۔

Read 580 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto