سعودی ، ایران کشیدگی؛ حکومت پالیسی واضح کرے،شاہ محمود قریشی

جمعرات, 07 جنوری 2016 16:47

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہےکہ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی میں حکومتی پالیسی واضح کی جائے اور خارجہ امور کی کمیٹی کا اجلاس بلاکر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالات کشیدہ ہیں ، پاکستان کا کردار ا ہم ہے لیکن حکومت اس معاملے پر بات کرنے کو تیار ہی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایران سعودی عرب کشیدگی میں حکومت جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کرے ، بلکہ خارجہ امور کی کمیٹی کا اجلاس بلاکر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ دورہ پاکستان پر آنے والے سعودی وزیر خارجہ کو خارجہ امور کمیٹی میں آنے کی دعوت دیتے ہيں۔ 

Read 159 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto