وزیراعلیٰ سندھ کی بھولنے کی عادت نہ گئی‘ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست پر جا بیٹھے‘ ایوان میں قہقہے لگ گئے

جمعہ, 12 فروری 2016 19:04

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بھولنے کی عادت نہ گئی‘ سندھ اسمبلی میں اپنی نشست بھول کر اپوزیشن لیڈر کی نشست پر جا بیٹھے‘ ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا آغاز ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ جب اجلاس میں شرکت کے لئے آئے تو ایک بار پھر اپنی نشست پر بیٹھنا بھول گئے اور جلدی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست پر جا بیٹھے جس پر اراکین سندھ اسمبلی نے خوب قہقہے لگائے تاہم بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ کو ان کی نشست دکھائی گئی جس پر وہ جا کر براجمان ہوگئے۔

Read 333 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto