وہاب اور احمد شہزاد کوجھگڑامہنگا پڑھ گیا

پیر, 15 فروری 2016 11:40

میچ کے دوران جھگڑنے پر وہاب اور احمد کو جرمانہ

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کرکٹ مقابلوں کے ایک میچ میں آپس میں میں الجھنے پر پاکستانی کھلاڑیوں وہاب ریاض اور احمد شہزاد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اتوار کی شب شارجہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پاکستان کی قومی ٹیم کے دونوں ارکان کے مابین لڑائی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب احمد شہزاد وہاب ریاض کو چھکا مارنے کے بعد اگلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ٹی وی پر دکھائی گئی فوٹیج میں احمد شہزاد کو بلّے سے وہاب کی جانب اشارہ کرتے اور وہاب کو بدکلامی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس بدکلامی کے بعد وہاب نے احمد شہزاد کو دھکا بھی دیا تاہم صورتحال بگڑنے سے قبل ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور امپائر نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعے پر میچ کے ریفری سری لنکا کے روشن مہانامہ نے دونوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

اس سلسلے میں وہاب ریاض کو ان کی میچ فیس کا 40 فیصد جبکہ احمد شہزاد کو میچ فیس کا 30 فیصد بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Read 455 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto