عوامی نیشنل پارٹی نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں سینیٹر سعید غنی کی حمایت کا اعلان کردیا

جمعہ, 16 جون 2017 23:20

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سینیٹر سعید غنی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مردان ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں وقار مہدی، سینیٹر سعید غنی اور نجمی عالم شامل تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سینیٹر شاہی سید سے پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں حمایت کی درخواست کی۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ اے این پی گزشتہ دور حکومت سے جاری اتحاد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، پی ایس 114 کی تمام مظلوم قومیتوں خاص طور پر پختونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ 19 جون کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سینیٹر سعید غنی کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔

سینیٹر سعید غنی کی کامیابی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ اے این پی شہر کی اہم سیاسی قوت ہے، ایک دیرینہ اور غیر متزلزل اتحادی کی حیثیت سے عوامی نیشنل پارٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی مل کر شہر کو ترقی اور امن کی راہ پر گامزن کریں گے، ہمارا اتحاد شہر کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

Read 178 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto