ثاقبہ قتل کیس، عدالت نے نامزد کالج پرنسپل اور کلرک کی عبوری ضمانت منظور کر لی

منگل, 01 مارچ 2016 16:23

کوئٹہ: کوئٹہ میں پرنسپل کے رویے سے تنگ آکر خودکشی کرنے والی طالبہ ثاقبہ کاکڑ کے قتل کی ایف آئی آر میں نامزد گرلز کالج مسلم باغ کے پرنسپل اور کلرک کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے۔ 

میڈ یا رپورٹس کے مطابق کالج کے پرنسپل عابد غوث اور کلرک محمود نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 50پچاس ہزار کے مچلکوں پر 15 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔خودکشی سے متعلق کیس میں طالبہ کے لواحقین نے پرنسپل اورکلرک کونامزد کیاتھا۔ سترہ سالہ طالبہ ثاقبہ کاکڑ نے مبینہ طور پر پرنسپل کی جانب سے داخلہ فارم مسترد کرنے پر خودکشی کر لی تھی۔

Read 512 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto