ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل لانے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی، سرفراز احمد

جمعہ, 14 جولائی 2017 16:41

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح سے ٹیم میں نئی جان آگئی ہے لیکن کارکردگی میں تسلسل لانے کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوے سرفراز احمد نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے کے بعد عوام کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران چیزیں بہتری کی جانب گامزن ہوئی ہیں لیکن کارکردگی میں تسلسل لانے کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم سینئراورجونیئر کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہے، تجربہ کار پلیئرز کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، اگرسینئر اچھا پرفارم کر رہے ہوں تو انہیں ٹیم میں رہنا چاہئے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سے کرکٹرز کی صلاحیتوں میں نکھار آیا، فخر زمان اور شاداب ڈومیسٹک کھیل رہے تھے لیکن پی ایس ایل نے انہیں نئی پہچان دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں  انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا بھی کھلاڑیوں کو بہت نقصان ہواہے جب کہ انگلینڈ میں سیکیورٹی مسائل کے باوجود ٹیمیں کھیلی ہیں، پاکستان میں بھی یہ سلسلہ بحال ہونا چاہیے۔

Read 493 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto