شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد بلاول بھٹو نے حید ر گیلانی کی بازیابی کا مطالبہ کردیا

منگل, 08 مارچ 2016 19:44

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے شہباز تاثیر کی رہائی کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی کی رہائی کا بھی مطالبہ کردیا ۔نجی نیو ز چینل  کے مطابق بلاول بھٹو نے شہباز تاثیر کی رہائی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہباز تاثیر کی رہائی پر خوشی ہوئی ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔انہوں مطالبہ کیا کہ شہباز تاثیر کی رہائی کے بعد یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے حیدر گیلانی کو بھی جلد بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد ایسی خوشی یوسف رضا گیلانی کے اہل خانہ کو بھی ملے۔

Read 309 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto