ٹورنا منٹ میں بہتر پرفارم کریں گے ،تیاری اچھی ہے ،قومی ٹیم جیت کے لیے پر عزم ہے :وقار یونس

جمعہ, 11 مارچ 2016 18:52

لاہور : قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھارت میں کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد کوشش کریں گے کہ اس ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارم کریں ،قومی ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور ہم جیت کے لیے پر عزم ہیں۔بھارت میں کنڈیشن ہمارے حق میں ہیں ،امید ہے کہ لڑکے اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ گارنٹی دیتا ہوں کپتان اور کوچ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور اگر کسی کو ایسا لگتا ہے تو ٹورنامنٹ میں ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئے گی ۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ 1999میں اس سے بھی برے حالات تھے لیکن اس کے باوجود بھارت جا کر کھیلا اور جیت کر آئے ۔انہوں نے کہا کہ شہریار خان نے ٹیم کے لڑکوں سے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے کھلاڑیوں سے بھارت جانے سے متعلق سوال کیا تھا جس پر تمام کھلاڑیوں نے بھار ت جا کر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے اچھا پرفارم نہیں کر رہی اور ایشیا کپ میں بھی اچھا پرفارم نہیں کر سکے لیکن ایشیا کپ میں بلے بازوں کے لیے مشکل حالات تھے جبکہ بھارت میں بلے بازوں کے لیے ساز گار حالات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ جارحانہ کھیل پیش کرنا ہو گا ،کلکتہ اور موہالی میں بلے بازوں کے لیے ساز گار ماحول ہے ،یہاں 180کے قریب سکور کرنا لازمی ہے ،اگر بیٹنگ نے اچھا پرفارم کیا تو باولنگ کا شعبہ جیت میں مدد گار ثابت ہو گا ۔
وقار یونس نے کہا گارنٹی دیتا ہوں کپتان اور کوچ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ،یہ افواہیں میڈ یا پر گھوم رہی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہو اور اگر کسی کو ایسا لگتا ہے تو انشا اللہ ایسا کچھ نظر نہیں آئے گا کیو نکہ یہ جڑنے کا وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ برا کھیلتے ہیں تو آپ ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں ،پاکستان گزشتہ کچھ عرصے میں جتنی بری طرح کھیلا اب اس سے برا کھیلنے کی گنجا ئش نہیں ، امید کرتا ہوں اب ٹیم اوپر کی جانب ہی جائے گی ۔

Read 437 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto