مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارت جانے والے 35 پاکستانی زیر حراست

ہفتہ, 26 مارچ 2016 10:39

مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے بھارت جانے والے 35 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان سے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر 35 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، پاکستانیوں کے پاس ماتھورا اور ہری دوار کا ویزہ تھا۔

دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارت میں شہریوں کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں حراست میں لئے گئے پاکستانی شہریوں سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پاکستانی شہریوں کا وفد مونا باؤ کے ذریعے بھارت گیا تھا، شہریوں کا تعلق میرپور خاص، تھرپارکر اور عمر کوٹ سے ہے

Read 87 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto