اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس، پاناما لیکس پر کمیشن کی تشکیل پرغور

پیر, 18 اپریل 2016 12:14

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزرا اور (ن) لیگی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جس میں پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن بنانے کے معاملے پر مشاورت جاری ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزرا اور (ن) لیگی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جس میں پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور دیگر شریک ہیں۔ اجلاس میں پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کے معاملے اور ان کی جانب سے سامنے آنے والی شرائط کے امور زیرغور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے انکوائری کمیشن کا سربراہ بننے کے لئے قابل چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ، اچھی شہرت رکھنے والے پولیس افسر اور بینکنگ امور کے ماہر ایف آئی اے افسر فراہم کرنے کی شرط رکھی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جنہوں نے اپنی غیرموجودگی میں تمام ذمہ داریاں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سونپی ہیں۔

 

Read 216 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto