جمہوری نظام کو بدنام کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی: سعد رفیق

بدھ, 20 اپریل 2016 14:16

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کو ناکام اور بدنام کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی،ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر ہمیں اخلاقیات کر درس دینے والے خود اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں ،مسلم لیگ (ن)نے شفاف حکمرانی کی بہترین مثال قائم کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بد عنوانی کی روک تھام کا پائیدار حل جمہوری تسلسل اور استحکام سے مشروط ہے،وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق میڈیا پر جھوٹ بولنے والوں کی شرم آنی چاہیے،پرویز مشرف دورکی حمایت میں چئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان ان کے آمرانہ انداز فکر کا غماز ہے۔انکا کہناتھا کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کی رائے کو فوقیت دی جائے گی،بعض جماعتیں اور سیاستدان الزامات کے ذریعے سیات چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اخلاقی گراوٹ کاشکار لوگ ہمیں اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں،بعض ٹی وی چینلز اور صحافی حضرات اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر رہے ہیں۔

Read 271 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto