لندن کے میئر مسلمانوں پر مجوزہ پابندی سے مستثنی ہونگے، ڈونلڈٹرمپ

منگل, 10 مئی 2016 10:35

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے لندن کے میئر کو پابندی سے مستثنی قرار دے دیا، امریکی صدارتی امیدوار نے بیان دیا تھا کہ مسلمانوں کی امریکہ داخلے پر پابندی ہوگی.

تفصیلات کےمطابق ڈونلڈٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ اگروہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو مسلمانوں کی امریکہ داخلے پر پابندی ہوگی، میڈیا کی جانب سے جب ان سے مسلمانوں کے بیان کے حوالے سے جب پوچھا گیا کہ لندن کے میئر پر پابندی عائد ہوگی، تو انہوں نے کہا کہ ہمیشہ گنجائش کی جگہ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ لندن کے میئر پابندی سے مستثنی ہونگے۔

انہوں نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صادق خان کے لندن میئر منتخب ہونے پر میں خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر وہ اچھا کام کرے تو بہت اچھی بات ہے.

ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف پابندی کی تجویز پیرس حملوں اور کیلیفونیا حملوں کے بعد دی تھی، اس بیان کے بعد ٹرمپ کوانسانی حقوق کی تنظیموں، ڈیموکریٹک پارٹی اور سیاسی حریفوں کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا انہوں نے ٹرمپ کی پالیسی کو امریکی اقدار کے خلاف قرار دیا تھا۔

لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے صادق خان نے قدامت پسندوں کو لندن کے انتخابات میں بڑے مارجن سے شکست دیکر برطانیہ کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دی۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ قدامت پسندوں نے خوف اور لسانیت کی سیاست فروغ دی،لندن کے لوگوں نے خوف پر امید اور اتحاد کو ترجیح دی۔

ٹائمز میگزین سے انٹرویو میں صادق خان کا کہنا تھا کہ میں امریکہ جانا چاہتاہوں تاکہ میں جاکر نیویارک اور شکاگو کے میئرز کے اقدامات دیکھ سکوں، اگر ٹرمپ نومبر 8 کا الیکشن جیت جاتے ہیں توان کو جنوری سے پہلے امریکہ کادورہ کرناہوگا.

اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بنتے ہیں تو میں شاید اپنے ایمان کی وجہ سے جانے سے روک دیا جاؤں اور نیویارک ، کیلیفونیا کے میئرز سے خیالات کا تبادلہ نہیں کرسکوں گا.

Read 712 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto