لاہور کے میو اسپتال میں فائرنگ سے یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر واجد شدید زخمی

بدھ, 18 مئی 2016 11:04

لاہور: میو اسپتال کی پارکنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر واجد علی شدید زخمی ہو گئے۔

موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے میو اسپتال لاہور کی پارکنگ میں یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر واجد علی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹر واجد کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم ڈاکٹرز کے مطابق ان کے سینے میں دو گولیاں لگیں ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر واجد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر واجد کا کسی کے ساتھ جھگڑے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پولیس ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Read 350 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto