شدید گرمی؛ سندھ کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

جمعرات, 19 مئی 2016 16:14

کراچی: حکومت سندھ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز 19 مئی سے 24 جولائی تک بند رہیں گے، موسم گرما کی قبل از وقت تعطیلات کا اعلان شدید گرمی کے پیش نظر کیا گیا ہے  تاہم انٹر میڈیٹ کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 14اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں۔

Read 2344 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto