امریکا کی سلامتی کے لیے ڈرون حملے جاری رکھیں گے، مارک ٹونر

جمعہ, 27 مئی 2016 09:56

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکا کی سلامتی کے لیے ڈرون حملے جاری رکھیں گے، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے.

تفصیلات کے مطابق امریکی محمکہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کامیڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان کو تمام دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی.

انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان سے کاروائیاں کررہے ہیں، دہشت گرد گروپوں سے پاکستان کوخود بڑا خطرہ ہے.

مارک ٹونرکا کہنا تھا کہ پاکستان ممبئی حملوں کی تفتیش میں بھارت کے ساتھ تعاون کرے.

امریکی محمکہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ ملا منصور کواس لیے ہلاک کیا گیا کہ وہ امریکی افواج میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا.

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا طالبان رہنماؤں کو مذاکرات کی طرف لانا چاہتا ہے، طالبان کے پاس صرف مفاہمتی عمل کا آپشن ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ طالبان کےنئےامیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کانام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل نہیں،امیدہے وہ مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھائیں گے.

Read 209 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto