مسلمان خاندان خاندانی منصوبہ بندی کو مسترد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں: رجب طیب اردوان

منگل, 31 مئی 2016 17:47

انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کو مسترد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔

ترکی کے سرکاری ٹیلی وژن پر براہِ راست خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مسلمان خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل طریقوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ پیر کو استنبول میں خطاب کے دوران انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ  ترکی کی آبادی میں اضافے کو یقینی بنائیں۔ ترکی کی  آبادی 8 کروڑ سے کم ہے۔ ترکی میں شرح پیدائش یورپی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ صدر اردوان کے اپنے چار بچے ہیں۔

Read 443 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto