پولینڈ اور جرمنی کا میچ ڈرا

جمعہ, 17 جون 2016 03:10

فرانس میں جاری یورو کپ 2016 میں پولینڈ اور جرمنی کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔

پیرس میں پولینڈ اور جرمنی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جرمنی کے مقابلے پولینڈ نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

اس میچ کے بعد یورو کپ میں جرمنی اور پولینڈ کے چار چار پوائیٹس ہیں جبکہ شمالی ایئر لینڈ تین پوائیٹس ہیں۔ گروپ سی میں شامل یوکرین اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

روایتی حریف جرمنی اور پولینڈ کے درمیان میچ ڈرا ہونے کے بعد گروپ سی میں شامل یوکرین ٹیم یورو کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائی ہے۔

2008 کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے جب جرمنی یورو کپ کے کسی میچ میں کوئی بھی گول نہیں کر سکا۔

یوکرین نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں لیکن دونوں میں اُسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پولینڈ سے ابھی اُس کا ایک میچ ہونا باقی ہے۔

Read 293 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto