مقتول رکن پارلیمنٹ کے سوگ میں سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں

اتوار, 19 جون 2016 00:44

برطانیہ کی مقتول لیبرپارٹی کی رکن پارلیمنٹ جوکوکس کوخراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے،مقتول رکن پارلیمنٹ کے سوگ میں سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں رہا. تفصیلات کے مطابق مقتول لیبرپارٹی کی رکن پارلیمنٹ جوکوکس کوخراج عقیدت پیش کرنےبرطانیہ کے مختلف شہروں میں مقتول رکن پارلیمنٹ کی یاد میں مختلف مقامات پرپھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہےدعائیہ اجتماع میں کچھ دیرخاموشی اختیارکی گئی،برطانوی وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں نے جوکاکس کے قتل پرافسوس کا اظہارکیا ہے

یاد رہے دو روز قبل لندن کے علاقے برسٹل میں فائرنگ سے برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ جوکوکس ہلاک ہوگئیں تھی.

یارک شائر پولیس کے مطابق زخمی خاتون رکن پارلیمنٹ کوفوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی تھی،ملزم نے ان پر کئی فائر کیے تھےساتھ ہی چاقو سے بھی حملہ کیا تھا.

پولیس کی جانب سے حملے کے الزام میں 52 سالہ شخص کو گرفتار کیاگیا،جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا تھا.

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خاتون رکن پارلیمنٹ جوکوکس کی ہلاکت پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں خاتون رکن پارلیمینٹ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں.

Read 363 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto