آپ کے گھر میں کوئی کافی پیتا ہے

پیر, 20 جون 2016 02:51

کافی کا استعمال سردیوں میں تو عام ہوجاتا ہے لیکن اسے پینے کے بعد پیندے میں باقی بچ جانے والے اجزاءکو یہ سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے کہ ان کا کوئی استعمال نہیں۔آئیے آپ کو استعمال شدہ بچی ہوئی کافی کے حیران کن فوائد بتاتے ہیں۔
صابن کا متبادل
آپ کو جان کر شدید حیرت ہوگی کہ کافی سے منہ دھونے سے چہرے کی تازگی میں اضافہ ہوتا ہے۔آپ اسے صابن کے متبادل استعمال کرکے اپنے چہرے کیشادابی بڑھا سکتے ہیں۔
بالوں کے لئے
اگر آپ بالوں میں کافی لگائیں گے تو اس سے بال مضبوط ہوں گے۔جن لوگوں کے بال گہرے ہوں ان کے لئے یہ نسخہ زیادہ مفید ہے۔
آنکھوں کی سوجن
اگر آپ اپنی آنکھوں کی سوجن سے پریشان ہیں تو ان کے نیچے کافی رکھیں۔بچی ہوئی کافی کو زیتون کے تیل کے ساتھ مکس کریں اور آنکھوں کے نیچے لگائیں۔
فریج کی خوشبو کے لئے
اگر فریج میں مختلف کھانوں کی خوشبو کی وجہ سے آپ کو اچھا نہیں لگ رہا اور چاہتے ہیں صفائی کے بغیر ہی اس سے نجات مل جائے تو کافی کو کپ میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں،تمام خوشبوئیں کم ہوجائیں گی

Read 751 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto