حکومتوں اور اداروں کا بلا امتیاز احتساب ہو نا چاہئے

اتوار, 26 جون 2016 04:30

سابق وزریر اعلیٰ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان رکاوٹوں سے معلوم ہو تا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، اگر ٹی او آرز کے معاملے پراپوزیشن متحد ہو کر سڑکوں پر آجائے تو اس سے نہ صر ف حکومت بلکہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اگر نیب نے ڈیل اور خاموش رہنے کی کوشش کی تو اس سے نیب کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے ،قبائلی جھگڑوں کے حل اور تصفیہ کیلئے رکاوٹوں کو دور کر نے کی کوشش جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بارے میں پہلے ہونے والے احتساب کا جائزہ لیا جائے تو ہمیں احتساب نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، اگر کرپشن کرنے والوں کے ساتھ نیب ڈیل کر تا یا خاموش رہتا ہے تو دونوں صورتوں میں نیب کی اپنی ساکھ بری طرح متاثر ہو گی، اگر کرپشن کی تحقیقات میں اس کی جڑوں تک پہنچنے کی بجائے اس کو محدود کر لیا گیا تو یہ بے معنی احتساب ہو گا اور نیب کی ساکھ اور کارکردگی پر سوالیہ نشان بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں اور اداروں کا بلا امتیاز احتساب ہو نا چاہئے اس میں یہ نہ دیکھا جائے کہ کوئی وزیر یا مشیر حکومت یا اپوزیشن سے تعلق رکھتا ہے۔

Read 521 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto