بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کی سزائے موت برقرار

بدھ, 06 جنوری 2016 19:16

ڈھاکا: بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مطیع الرحمان نظامی کو خصوصی ٹریبونل نے 1971 میں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔ مطیع الرحمان نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم بنگلا دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے ان کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ ان کی سزا پر کسی بھی وقت عمل درآمد کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے فیصلے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی حکومت نے 1971 کے واقعات کی تحقیقات اور ان میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لئے خصوصی ٹریبونل قائم کررکھا ہے جس نے اب تک کئی افراد کو سزائے موت دی ہے۔

Read 171 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto