آصف علی زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس؛ عدالتی برہمی پر گمشدہ ریکارڈ کا کچھ حصہ مل گیا

جمعرات, 07 جنوری 2016 16:09

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالتی عملے نے گمشدہ ریکارڈ کے 300 صفحات میں سے کچھ صفحات عدالت کے سامنے پیش کردیئے۔

احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پرسابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک اورسرکاری وکلا بھی پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے گمشدہ ریکارڈ سے متعلق دریافت کیا تو عدالتی عملے نے کیس کے ریکارڈ کے 300 گمشدہ صفحات میں سے ایک درجن کے قریب صفحات عدالت کے سامنے پیش کئے جس کے بعد عدالت نے سماعت کچھ دیرکے لئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج نے ریکارڈ کی گمشدگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج ہرصورت ریکارڈ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

Read 222 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto