کالعدم لشکر جھنگوی دو دھڑوں میں بٹ چکی ہے، گرفتار دہشتگردوں کے انکشافات

جمعہ, 12 فروری 2016 23:56

کراچی: کراچی میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار 3 اہم دہشتگردوں نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں ۔ کالعدم لشکر جھنگوی دو دھڑوں میں بٹ چکی ہے ۔ دہشت گرد آصف چھوٹو اور گرفتار نعیم بخاری نے الگ الگ گروپ بنا رکھے تھے۔

کراچی میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار3 اہم دہشتگردوں نے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے آصف چھوٹو اور گرفتار دہشتگرد نعیم بخاری میں اختلافات ہو گئے تھے۔ دونوں دہشگرد الگ الگ گروپ بنا کر پاکستان میں تخریب کاری کی وارداتیں کر رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کا کہنا ہے کہ ایک اہم دہشت گرد جو مقابلے میں مارا جا چکا ہے نے دونوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش بھی کی تھی جو کامیاب نہ ہو سکی ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد مثنیٰ نے ہر واردات ک ایک نئے نام سے کرتا تھا اور واردات کے بعد بھی اپنا نام تبدیل کر لیتا تھا۔ گرفتار دہشتگرد مثنیٰ متعدد بار نام تبدیل کرنے کے باعث کئی سالوں سے شناخت نہیں کیا جا سکا تھا۔ مثنیٰ دہشتگردوں کو ٹاسک اور ٹارگٹ بھی دیتا تھا۔ مثنیٰ نے کراچی آپریشن کے دوران بھی دہشتگردوں کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

Read 240 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto