آرمی چیف سے چینی فوج کے کمانڈر کی ملاقات، سلامتی امور پر تبادلہ خیال

پیر, 05 دسمبر 2016 19:17

اسلام آباد: چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل زاؤ زونگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل زاؤ زونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چینی جنرل نے جنرل باجوہ کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل زاؤ زونگ نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں سمیت علاقائی امن و استحکام کے لیے کوششوں کی بھی تعریف کی جب کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سکیورٹی یقینی بنانے کا عزم دہرایا۔

ملاقات سے قبل جنرل زاؤ زونگ کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جب کہ چینی جنرل نے پاک فوج کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

Read 583 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto