آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات, 07 جنوری 2016 18:57

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ بھی بات چیت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے خطے میں امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔

سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر 17 رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں نور خان ایئربیس پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جب کہ عادل الجبیر کی مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل تھی تاہم اسلام آباد تاخیر سے پہنچنے پراب مشیر خارجہ وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ہی شرکت کریں گے جب کہ سرتاج عزیز اور مہمان وزیرخارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ پاکستانی حکام کے ساتھ داعش کے خلاف اسلامی ممالک کے بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں پاکستان کے کردارکے طریقہ کارپرتبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی وزیرخارجہ خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Read 186 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto