بابر اعظم نے ریکارڈ بک الٹ پلٹ دی

پیر, 10 اپریل 2017 20:01

گیانا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے ریکارڈ بک الٹ پلٹ دی وہ کرکٹ ہسٹری میں کم ترین اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں جب کہ وہ 25 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔  بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ناقابل شکست سنچری بناتے ہوئے نہ صرف ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے۔ 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کے بعد وہ 25 اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کوانٹن ڈی کاک 19 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرکے فہرست میں ٹاپ پر موجود ہیں۔ بابر اعظم 25 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں، گزشتہ روز سنچری کے ساتھ ہی ون ڈے میں ان کا مجموعی اسکور 1306 رنز ہو گیا ہے جو کہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ ہے۔

22 سالہ بیٹسمین ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھی سنچری بنا کر کالی آندھی کے خلاف سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

Read 1179 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto