پاکستان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی

بدھ, 12 اپریل 2017 16:43

گیانا: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر نہ صرف بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے میچز جیتنے والی دوسری ٹیم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا اعزاز آسٹریلیا کو حاصل ہے جو اب تک 554 میچز میں اپنے حریفوں کو پچھاڑ چکی ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان اور بھارت 459 میچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے لیکن گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری میچ میں شکست دے کر نہ صرف سیریز اپنے نام کی بلکہ بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پاکستان ایک روزہ کرکٹ میں 460 میچز جیت کر سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

Read 660 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto